The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف پیسکو مردان سرکل میں آپریشن

9

منگل ستمبر
16:01

بجلی کے ناجائزاستعمال کے خلاف پیسکو مردان سرکل میں آپریشن
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) پیسکوٹاسک فورسز کی صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے گڑھی کپورہ سب ڈویژن کے ٹیموں نے گیارہ کے وی بالاگڑھی فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا،کارروائی کے دوران کئی کنڈے ہٹائے گئے ،ایک ٹیمپرڈ میٹرکوتبدیل کیا گیا،3 میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا،طوروسب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی رورل 1 فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران ایک کنڈا ہٹایا،ایک ٹیمپرڈ میٹرپکڑا گیا،3 صارفین کے پی وی سی کو باہرمنتقل کردیا گیا،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن تین ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،دو کنڈے ہٹائے گئے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹیموں نے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں 3 کنڈے ہٹائے ،10 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا اور ان کو تبدیل کردیا گیا، گوجرگڑھی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی سلیم خان فیڈر سے منسلک بجوڑی کلی ،شہیدآباد میں 4 کنڈے ہٹائے ،5 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،4 صارفین کے پی وی سی کو گھروں سے باہرمنتقل کیا گیا،لوند خوڑ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی عمرآباد فیڈر سے منسلک علاقوں پل کلے،داود خان کلے،موتی بانڈا، کے علاقوں میں 12 کنڈے ہٹائے ،7 باڈی ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،3 غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More