The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں بچت کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سولر سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری … پنجاب سول سیکرٹریٹ کو بھی بتدریج سولر سیکرٹریٹ میں تبدیل کرنے کا … مزید

10

پنجاب سول سیکرٹریٹ کو بھی بتدریج سولر سیکرٹریٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بلوں کی مد میں سالانہ 30ارب کی ادائیگی کی جاتی ہے

بدھ ستمبر
17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی مد میں بچت کے لئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سولر سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دیدی، پنجاب سول سیکرٹریٹ کو بھی بتدریج سولر سیکرٹریٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،محکمہ حکومت بجلی کے بلوں کی مد میں سالانہ 30ارب روپے کی ادائیگی کرتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بجلی کے اخراجات بچانے کیلئے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو سولر سیکرٹریٹ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ حکومت کوسالانہ بجلی بل 30ارب روپے آتا ہے۔محکمہ انرجی نے یہ سالانہ بل کی بچت کا پروگرام ترتیب دے دیا ہے۔ محکمہ انرجی کے 93ہزار بجلی کے میٹر سرکاری محکموں کے ہیں ۔محکمہ انرجی نے تمام محکموں میں سولر بلب لگانے کا بھی حکم دے دیا ہے۔محکمہ انرجی نے دفاتر میں ایل ای ڈیزلگانے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے جبکہ پنجاب سول سیکرٹریٹ کو بھی بتدریج سولر سیکرٹریٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ انرجی نے بھجوائے گئے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تمام نئی سرکاری عمارتوں کو سولر بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More