The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بجلی کی سپلائی منقطع کرنے کیخلاف درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو فوری عدالت طلب

7

جمعرات ستمبر
16:19

بجلی کی سپلائی منقطع کرنے کیخلاف درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کی سپلائی منقطع کرنے کیخلاف دائر درخواست پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو کو فوری عدالت طلب کر لیا جبکہ فاضل عدالت نے درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے عدالتی حکم کے باوجود شہری جاوید اقبال کی بجلی بحال نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت کے طلب کرنے پر سی ای او لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے ۔لیسکو کے ایگزیکٹو انجینئر نارتھ،ایکسئین اور ایس ڈی او کوٹ عبد المالک بھی عدالت بھی پیش ہوئے ۔ مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے استفسار کیا لیسکو چیف صاحب آپ کو معلوم ہے آپ کو کیوں بلوا یا ہے ،آپ کے کے ماتحتوں نے کیا کیا ۔ لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ نے کہاکہ جی جو ہوا غلط ہوا۔ فاضل عدالت نے حکم دیا کہ آپ درخواست گزار کوسن کر ان کی درخواست پر فیصلہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More