The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بجلی چوری ، امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملز مان گرفتار

18

ہفتہ اکتوبر
21:54

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ایس پی اقبال ٹاون انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں اقبال ٹاون ڈویثرن نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بجلی چوری اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاون انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی، انچارج انویسٹی گیشن پولیس شیر اکوٹ پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث ایک سال سے مطلوب 2اشتہای ملزمان واجد علی اور خالد رفیق کو گرفتار کر لیا ، اسی طرح انچارج انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف معلومات کی مدد سے امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم صادق اور بجلی چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم نوید کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیمز کو شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More