The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے، شاہد آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید برہم

7

منگل ستمبر
15:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر شدید برہم ہوگئے اورکہاہے کہ بجلی نہیں آتی مگر بِل ٹائم پر آجاتا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں شاہد آفریدی نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی میں نہ بارش ہورہی ہے تاہم پھر بھی بجلی نہیں ہے، کوئی نیا بہانہ بتادیں۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کے گھر تقریباً 20 گھنٹے سے بجلی نہیں ہے، رات بھر بھی بجلی نہیں تھی۔انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی آتی نہیں مگر بل ٹائم پر آجاتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونیوالی شدید بارشوں نے عام شہریوں کی طرح شاہد آفریدی کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا۔طوفانی بارشوں کے بعد ممتاز آل رائونڈر شاہد آفریدی کے گھر میں تین دن تک بجلی غائب رہی تھی، مسلسل چلنے والے جنریٹر نے بھی جواب دیدیا تاہم شاہد آفریدی اس لحاظ سے خوش نصیب رہے کہ ان کے گھر میں برساتی پانی داخل نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More