The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بجلی اور گیس کے بڑھتے ہوئے نرخ سے صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے ، صنعتوں کو چلانا مشکل ہو رہا ہے ،گوہراللہ … اشیا ء ضروریہ میں ہو شربا اضافے سے مہنگائی تاریخ کی بلند … مزید

22

اشیا ء ضروریہ میں ہو شربا اضافے سے مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، کاروبار مندی کا شکار ہے ،سرپرست حیدرآباد چیمبرآف کامرس

اتوار اکتوبر
19:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سر پرست گوہرالله نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے بڑھتے ہوئے نرخ سے صنعتوں کی پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے ، صنعتوں کو چلانا مشکل ہو رہا ہے ، اشیا ء ضروریہ میں ہو شربا اضافے سے مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ، کاروبار مندی کا شکار ہے ، وزیراعظم عمران خان ملک کے عوام اور کاشتکاروں ، صنعتکاروں و تاجروں کے ریلیف کے لئے اقدامات کریں ، نو منتخب عہدیدار صنعتکاروں و تاجروں کے مسائل حل کرنے پر خاص توجہ دیں، بے شمار مسائل سے تاجر برادری کو کاروبار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حیدرآباد چیمبر کے صدر فہد حسین شیخ نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل اداروں کے ساتھ مل کر حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں ، تاجر وں کی تجا ویز پر عمل کریں گے، میزبان صدر انجمن تاجران لطیف آباد نمبر 7محمد طارق قریشی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آنے سے چھو ٹے تاجروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ، تاجر برادری آپ کے ساتھ ہے اور ہم یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ تاجروں کے چھو ٹے چھو ٹے مسائل حل کرنے میں چیمبر ہما ری مدد کرے گا، عشائیے میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر محمد وسیم جی ، نائب صدر محمد اسمٰعیل شیخ و ارکان الحاج گلشن الٰہی ، محمد عارف ، ضیا ء الدین ، حاجی اختیار آرائیں ، تراب علی خوجہ ،ذو الفقار علی چوہان ، محمد شاکر میمن ، یوسف میمن ، عبد الستا رخان ، پیر سید محمود آئی جعفری ، سید یاور علی شاہ ، ضیا ء مسرور جعفری ، ناصر خان ، عدنان خان ،عبد الوحید شیخ ، نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More