The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

باہمی تجارت سے دوست ممالک کے ساتھ روابط مزید مستحکم ہو سکتے ہیں، … فہدبرلاس ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فہد برلاس کی ترکمانستان کے سفیر موولموو … مزید

20

فہدبرلاس
ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فہد برلاس کی ترکمانستان کے سفیر موولموو اتجن نرلیویچ سے ملاقات

پیر ستمبر
19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ہینڈی کرافٹس کی باہمی تجارت سے پاکستان اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ قریبی رابطے مزید مستحکم ہو سکتے ہیں اور پاکستان ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں ۔یہ بات ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین فہد برلاس نے ترکمانستان کے سفیر موولموو اتجن نرلیویچ سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر خورشید برلاس اور سینئر ممبرز امین الرحمان، محسن خالد اور بریر حسن بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

فہد برلاس نے کہا کہ کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد پاکستان میں تجارت کی ترقی اور امداد میں اضافے کے لئے حکومت کی طرف سے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اس مقصد کے لیے حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفارتی سطح پر قریبی رابطے اور خیرسگالی کے جذبات کے تحت ہنر مندوں اور دستکاروں کے کام کی ہرممکن پذیرائی کی جا رہی ہے۔ترکمانستان کے سفیر موولموو اتجن نرلیویچ نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیر پا تعلقات قائم ہیں اور صنعت و تجارت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر ہنڈی کرافٹ کی صنعت کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More