The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

باڈی بلڈنگ کوچنگ کورس اینڈ سیمینار کل ہوگا

12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام باڈی بلڈنگ کوچنگ کورس اینڈ سیمینار کل جمعہ کو لاہور میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے بتایاکہ کورس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور کوچنگ کورس اینڈ سیمینار کے سلسلہ میں تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز اور اداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورس اور سیمینار کا منعقدکورس کے شرکا کو تن سازی کے کھیل کے متعلق نئے، نئے قوانین، ٹیکنیک اور انسانی جسم پر ممنوعہ ادویات کے مضر صحت اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اور کوچز اپنے اپنے ناموں کا اندراج پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے پاس کرا سکتے ہیں، شیخ اقبال نے بتایاکہ کورس کے دوران حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More