The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

بارشوں کے بعد سیم نالوں اور ندیوں میں ڈوبنے کے باعث 22 روزمیں 7 افراد جاں بحق ہوئے ،ضلع بچاؤ کمیٹی

11

بدھ ستمبر
18:21

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) پنگریو اور گردونواح کے علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد سیم نالوں اور ندیوں میں ڈوبنے کے باعث 22 روزمیں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں کولہی برادری کے ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے چار بچے بھی شامل ہیں بارشوں کے بعد سیم نالوں اور ندیوں میں طغیانی ہے جبکہ سیکڑوں دیہات تاحال پانی میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ ضلع بچاو کمیٹی بدین نے کہا ہے کہ سیم نالوں اور ندیوں میں ڈوبنے کے باعث جاں بحق افراد کی اموات قدرتی نہیں بلکہ اقدام قتل ہیں۔ان جاں بحق افراد اور زراعت کو ہونے والے کروڑوں روپے کے نقصان کاذمہ دار محکمہ آبپاشی۔سیڈا اور دیگر متعلقہ ادارے ہیں جن کے خلاف نیب اورعدالتوں میں مقدمات درج کیے جائیں گے ضلع بچاو کمیٹی کے کنوینر میرنوراحمد ٹالپر نے اس حوالے سے بتایا کہ حالیہ بارشوں میں سیم نالوں میں پڑنے والے شگافوں نے ضلع بدین کی ساحلی یونین کونسلوں میں تباہی پھیلائی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاں کے علاوہ کروڑوں روپے مالیت کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جس کی ذمہ داری محکمہ آبپاشی اورسیڈا کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بدین میں بارشوں کے دوران اور بعدمیں سیم نالوں میں پڑنے والے شگافوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات اکھٹی کی جارہی ہیں جبکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران ان سیم نالوں کی صفائی اور مرمت کی مدمیں مختص کی جانے والی رقم کے ثبوت بھی جمع کیے جارہے ہیں تمام تفصیلات اورثبوت اکھٹے کرنے کے بعد متعلقہ محکموں اور ان کے حکام کے خلاف نیب۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن اور عدالتوں میں کیس درج کرائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More