The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ا عجازچوہدری سے اعظم خان نیازی و دیگر پارٹی رہنمائوں کی ملاقات‘ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

17

جمعرات ستمبر
00:06

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدرا عجاز احمد چوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میںرہنماء اعظم خان نیازی ، امجد خان نیازی اور عرفان حسن ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی پنجاب کے صدراعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے منفی رویے کی مذمت کرتے ہیں، کرپٹ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں مودی دشمن والارول ادا کیا ہے ، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے قانون سازی کی مخالفت کرکے پیپلزپارٹی ، ن لیگ کا ملک دشمن چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادات کو جبکہ کرپٹ اپوزیشن نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے دورِحکومت میں پاکستان گرے لسٹ میں گیا تھا ،پی ٹی آئی کی حکومت ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گی ،انہوں نے کہاکہ فسادی ٹولے کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More