The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ا سسٹنٹ کمشنرکا دنیور بازار کا دو رہ ، نا قص و مضر اشیاء کی تیاری،نا پ تو ل میں کمی،گندگی پھیلانے پر پٹرول پمپس اور بیکر یا ں سیل ، بھا ری جرما نہ عا ئد

8

جمعرات ستمبر 04:05

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر / سب ڈویڑنل مجسٹر یٹ دنیور کیپٹن (ر) ذخرف فدا ملک نے دنیور بازار کا دو رہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دنیور کے دورے کے ہمر اہ تحصیلدار دنیور اور علاقہ مجسٹریٹ بھی موجود تھے۔ بازارایر ے کا جائزے کے دوران نا قص و مضر اشیاء کی تیاری،نا پ تو ل میں کمی،گندگی پھیلانے،سمیت پٹرول پمپس بیکر یا ں سیل کرکے بھا ری جرما نہ عا ئد کر دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے بازار سمیت دیگر علا قوں میں چھا پہ ما ر کرپیٹرول پمپس کا گیچ چیک کرنے کے بعد کمی پیشی کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیٹرول پمپس مالکان کے اوپر بھاری جرمانے عائد کرتے ہوئے سختی کے ساتھ ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ اپنے پیٹرول پمپ کا گیچ کو ٹھیک کرائیں بصورت دیگر آپ کے پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا جائے گا۔اس کے علاوہ دو کانوں میں ناقص و مضر صحت اشیاء ، ناپ تول میں کمی اور گندگی پھیلانے والے دوکانداروں کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More