The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اے پی سی میں نااہل حکمرانوں کے ظلم اور مہنگائی کے ستائے عوام کی بہترین اندازمیں ترجمانی کی گئی … جوحکومتی ایوانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،سینیٹرروبینہ خالد … مزید

39

جوحکومتی ایوانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،سینیٹرروبینہ خالد

منگل ستمبر
20:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹرروبینہ خالد نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس میں نااہل حکمرانوں کے ظلم اور مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کی بہترین اندازمیں ترجمانی کی گئی جوحکومتی ایوانوں کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے اے پی سی کے کامیاب انعقاد پر تمام اپوزیشن کی جماعتوں کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس میں اپوزیشن کااتحاد واتفاق اورپاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی تشکیل غریب عوام کی موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات کاپیش خیمہ ثابت ہوگا سلکٹ حکومت اور سلکٹڈوزیراعظم نے ان دوسالوں میں ملک کابیڑاغرق اور ملک معیشت تباہ کرکے رکھ دی ہے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں آسمان کو چھورہی ہیں نوجوان بیروزگاری کاشکارہوچکے ہیں ایک کروڑنوکریاں اور پچاس لاکھ گھرتعمیر کرنے کے دعویداروں نے عوام سے انکے منہ کانوالہ چھین لیاہے اور آج سیلاب زدگان بے یارومددگارکھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹرروبینہ خالد نے مزید کہاکہ آل پارٹی کانفرنس نے حکومت کی بنیادوں کوہلاکررکھ دیاہے اورحکمران حواص باختہ ہوچکے ہیں جن کے پاس دفاع کیلئے کہنے کوکچھ نہیں ہے نہ ہی انکے پاس عوام کی فلاح بہبودکا کیلئے کوئی منصوبہ ہے جھوٹ اور سچ کے بیچ تمیزنہ رکھنے والے وزراء ایک مرتبہ پھر سرگرم ہونگے لیکن عوام ان کی چالوں کوسمجھ چکے ہیں اورمزید ان کے بھکاوے میں نہیں آئینگے پاکستانی قوم کو یقین ہوچکاہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے،مہنگائی کے خاتمے اور روزگار دینے کی صلاحیت صرف پاکستان پیپلزپارٹی رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More