The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اے سی چک جھمرہ کا چارج سنبھا لنے کے فوری بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ

11

بدھ ستمبر
17:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) :اسسٹنٹ کمشنرچک جھمرہ ڈاکٹر زنیرہ آفتاب نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے فوری بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا تفصیلی دورہ اورمختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے علاج معالجہ کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کرتے ہوئے علاج کے لئے آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت اورزیر علاج مریضوں کی عیادت کرکے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شعبہ آؤٹ ڈور پر مریضوں کے ریکارڈ کو چیک کیا اور لیب روم میں دستیاب طبی سہولیات کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک کماحقہ پہنچنے چاہیں اس سلسلے میں میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھا جائے۔میڈیکل سپربٹنڈنٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال کے انتظامی وطبی امور سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More