The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اے ایس پی کا تھانہ جاتلی ، پولیس چوکی سکھو کا دورہ

12

ہفتہ اکتوبر
17:15

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : اے ایس پی گوجر خان کا تھانہ جاتلی اور پولیس چوکی سکھو کا دورہ،دورے کے دوران تھانہ اور پولیس چوکی کی موبائل پٹرولنگ، بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس پی گوجر خان حنا نیک بخت نے تھانہ جاتلی اور تھانہ مندرہ کی پولیس چوکی سکھو کا دورہ کیا،دورے کے دوران موبائل پٹرولنگ، بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کا معائنہ کیا،اے ایس پی گوجر خان نے ایس ایچ او اور انچارج چوکی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کو اپ ٹوڈیٹ رکھا جائے اورزیر التوا درخواستوں کو جلد یکسو کیا جائے،مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کرتے ہوئے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،اے ایس پی گوجر خان نے دوران چیکنگ ڈیوٹی پرموجود پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،عوام کے تحفظ کے ساتھ دوران ڈیوٹی اپنی حفاظت کو بھی یقینی بناتے ہوئے الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More