The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ای او بی آئی کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو میں گذشتہ تین سالوں میں 9 فیصد سے زائد کا اضافہ

20

پیر ستمبر
19:33

ای او بی آئی کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو میں گذشتہ تین سالوں میں 9 فیصد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) کے سرمایہ کاری پورٹ فولیو میں گذشتہ تین سالوں میں 9 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جو مالی سال 2019-20ء میں 362 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی کے سینئر عہدیدار نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سرمایہ کاری 331 ارب روپے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے بروقت فیصلے اور مارکیٹ کے مثبت رجحانات کی وجہ سے مناسب اضافہ ہوا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ انتظامیہ نے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کے لئے بروقت منظوری دی ہے جس میں قومی سٹاک ایکسچینج کو بہتر بنانے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ای او بی آئی کے بیمار منصوبوں کی بحالی شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More