The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ای او بی آئی بیمار پنشنرز کی اس ماہ کی پنشن ان کے گھروں تک پہنچائے گی، بینک الفلاح کے ساتھ معاہدہ

13

منگل ستمبر
18:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ای او بی آئی اپنے بیمار پنشنرز کی اس ماہ کی پنشن ان کے گھروں تک پہنچائے گی۔ ای او بی آئی کے سینئر عہدیدار کے مطابق بیمار پنشنرز کو گھر کی دہلیز تک پنشن پہنچانے کے لئے بینک الفلاح کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے جو اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینک کو ابتدائی طور پر 500 افراد کے کوائف مہیا کئے گئے ہیں تاکہ بینک کی ٹیمیں ان کے گھروں میں جا کر ان کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کر سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام میں اس منصوبے کی تشہیر کیلئے مہم بھی چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی سہولت کارڈ منصوبہ بھی شروع کیا گیا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ کم و بیش 2 ہزار کے قریب ای او بی آئی پنشنرز اس ماہ کے آخر تک اس کارڈ کے ذریعے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سے ضروری اشیاء کی خریداری پر 10 فیصد تک رعایت حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر 2 ہزار افراد کا ڈیٹا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ اس حوالہ سے حال ہی میں ای او بی آئی اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے درمیان معاہدہ کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More