The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ای اوبی آئی ستم رسیدہ خواتین ،بزرگوں کے لئے مذید مشکلات پیدا کررہا ہے جو ادارہ غریب محنت کشوں کے خون پسینہ کی کمائی سے پروان چڑھا ہے ، این ایل ایف

3

منگل ستمبر
22:05

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد زون کے صدر شکیل احمد شیخ ،نائب صدر عبد الجبار قریشی ، جنرل سیکریٹری اعجاز حسین نے کہا ہے کہ سندھ ایمپلا ئز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوش حیدرآباد ریجن (EOBI )ستم رسیدہ خواتین ،بزرگوں کے لئے مذید مشکلات پیدا کررہا ہے جو ادارہ غریب محنت کشوں کے خون پسینہ کی کمائی سے پروان چڑھا ہے اسی ادارے نے محنت کشن بزرگوں ، بیوائوں اور یتم بچوں کو بلا جواز عرصہ دراز سے پنشن سے محروم کر رکھا ہے جس کی وجہ سے انکے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ پہنچی ہے جس کی بناء پر بزرگ محنت کش او ر خواتین ذہنی اذیت کا شکار ہو رہے ہیں لیکن EOBIکے افسران غریبوں کے ساتھ ہمدردی کرنے کے بحائے ان کے ساتھ ناروا سلوک کر رہا ہے دفتر کے کئی کئی چکر لگانے کے بعد بھی کام جوں کو توں ہے، ایک بیان میں این ایل ایف رہنمائوں نے کہا کہ قانونی طور پر EOBI کو 45دن کے اندر اندر محنت کشوں کی پنشن کی کاروائی مکمل کرکے حقدار کو پنشن ادا کرنے کے لئے احکامات صادر کئے جاتے ہیں لیکن ادارہ نے اپنی من مانیاں اور ہٹ دھرمی شروع کر رکھی ہے جس پر نیشنل لیبر فیڈریشن مورخہ17ستمبر 2020جمعرات بوقت1:30بجے پریس کلب حیدرآباد پر اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے تاکہ EOBIغریب بزرگوں ، بیوائوں اور یتم بچوں کو بلا جواز پریشان کرنے سے باز رہے حیدرآباد EOBIسے پریشان حال تمام بزرگوں خواتین ،محنت کش اس احتجاج میں بھر پور حصہ لیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More