The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے رحمان ملک کی سنتھیا رچی کے خلاف قذف آرڈینینس کی کمپلینٹ پردلائل کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

20

جمعرات ستمبر
21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کی عدالت نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی سنتھیا رچی کے خلاف قذف آرڈینینس کی کمپلینٹ پردلائل کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران سنتھیا ڈی رچی اپنے وکیل عمران فیروز کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئی جبکہ رحمان ملک کے وکیل پیش نہ ہوئے۔

(جاری ہے)

جونئیر وکیل کی درخواست پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکی جس پر عدالت نے ر حمان ملک کے وکیل کو سنتھیا رچی کی بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت پر دلائل کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سنتھیا رچی کی بریت کی درخواست پر دلائل کے لیے آخری مہلت دے ریے ہیں،آئندہ سماعت پر رحمان ملک کے وکیل سنتھیا رچی کی درخواست پر دلائل دیں۔ سنتھیا کے وکیل نے کہاکہ سنتھیا ڈی رچی نے کیس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار وکیل کیس کو جان بوجھ کر لٹکا رہے ہیں، عدالت یکطرفہ کارروائی کرکے ہماری بریت کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے سماعت 10 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More