The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ

14

بدھ ستمبر
17:18

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات محمد اعجاز نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا ماہانہ دورہ کیا۔ اس موقع پرسینئر سول جج شفقات حسین اور بار کونسل کے ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے خواتین وارڈ،نوعمر اسیران وارڈ،ہسپتال،کچن اور دوسری بیرکس کا وزٹ کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کرنے کے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔جیل میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظام پر انتظامیہ کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

جیل عملہ و عدالتی عملہ کے خلاف کوئی شکایت نہ کی گئی۔انہوں نے جیل ہذا پر مقید معمولی مقدمات میں ملوث 24اسیران کو رہا کرنے کا حکم دیا۔دریں اثنا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منڈی بہاؤالدین محمد نوید اقبال نے بسلسلہ انسپکشن ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ابوبکر اور سپرنٹنڈنٹ جیل وحید خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کچن،جیل ہسپتال اور بیرکس کا بھی وزٹ کیا۔جیل ہذا پر کورونا وائرس میں مبتلا کوئی اسیر نہ تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل کے صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظام کو بہترین قرار دیا۔انہوں نے 03انڈر ٹرائل اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More