The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سیدعلی عباس کا ڈسٹرکٹ جیل قصورکا ماہانہ دورہ

7

بدھ ستمبر
16:46

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور سیدعلی عباس کا سول جج قصور محمداویس کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل قصورکا ماہانہ وزٹ کیا جس میں اسیرا ن کو دیئے جانیوالے کھانے کے معیار کو چیک کیاگیا ‘کچن اسیران خواتین وارڈ پی سی اوروم اورجیل ہسپتال میں دی جانیوالی ادویات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

معززججزصاحبان نے کرونا کے وائرس کے پھیلائو اوراس کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیرکا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل قصور غلام سرورسمرا ‘ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل قصور ملک سرفراز احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More