The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن نثار احمد میمن کا ایس ایم سی کے مختلف محکموں کا اچانک دورہ ‘ حاضری رجسٹر چیک کئے

16

پیر ستمبر
19:31

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن نثار احمد میمن کا ایس ایم سی کے مختلف محکموں کا اچانک دورہ ‘ حاضری رجسٹر چیک کئے ‘ غیر حاضر افسران و ملازمین پر برہمی کا اظہار ‘ تنخواہیں بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایڈمنسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن نثار احمد میمن نے سکھر میونسپل کارپوریشن کے تمام محکموں کا اچانک دورہ کر کے افسران و عملے کی حاضری چیک کی ‘ انہوں نے دو محکموں کے افسران اور مختلف محکموں کے عملہ کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور حاضری رجسٹر اپنی تحویل میں لیتے ہوئے تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اس موقع پر انہوں نے محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کیں کہ اچانک دوروں کا سلسلہ جاری رکھوں گا ‘ افسران نہ صرف خود بلکہ عملے کو بھی دفاتر میں موجود رہنے کا پابند بنائیں ‘ یہ ہماری روزی ہے اسے حلال کریں ‘ اپنا قبلہ درست کرلیں ‘ کام چوری بالکل برداشت نہیں کروں گا ‘ گھر بیٹھے تنخواہ لینے کا سلسلہ اب نہیں چلے گا ‘ کوئی کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو کام کرے گا تب ہی تنخواہ ملے گی ‘ کام چوروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر نثار احمد میمن نے سختی سے تنبیہ کی کہ آئندہ دورے پر غیر حاضر ملازمین کی نہ صرف تنخواہ روکی جائے گی بلکہ محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More