The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایونیو ون کے مزید104الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کے لئے رکاوٹیں ختم

12

پیر ستمبر
20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ایل ڈی اے ایونیو ون کے متاثرین کا طویل انتظار ختم ہو گیا۔سکیم کے بلاک سی، ڈی،جی،جے اورایم میں واقع104پلاٹوں کے مالکان کو قبضہ دینے کے لئے تمام رکاوٹیں دورکر دی گئیں۔ایونیو ون میں شامل آٹھ پرائیویٹ مالکان اراضی کی طرف سے اپنی اراضی کے عوض30فیصد ایگزیمشن حاصل کرنے پر آمادگی کے بعد انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے 40 پلاٹ دے دیئے گئے۔ شفافیت یقینی بنانے کے لئے ان پلاٹوں کے نمبر قرعہ اندازی کے ذریعے نکالے گئے جو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کی گئی۔ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کی ممبرسعدیہ سہیل رانا ایم پی اے اورلاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیزتارڑنے قرعہ اندازی کی۔

(جاری ہے)

دو مرتبہ پہلے قرعہ اندازی کر کے 623متاثرہ الاٹیوں کو پلاٹوں کا قبضہ دیا جا چکا ہے۔

اس تیسری قرعہ اندازی کے بعد پلاٹوں کا قبضہ حاصل کرنے والے متاثرین کی تعداد 727ہو جائے گی۔7نومبر2019ء کو منعقدہ ہونے والی قرعہ اندازی میں 136الاٹیوں کو پلاٹ دیئے گئے۔16جنوری2020ء کو ہونے والی قرعہ اندازی کے ذریعی487الاٹیوں کو پلاٹ دئیے گئے۔سکیم کے باقی 1196متاثرین کو پلاٹوں کا قبضہ دینے کے لئے یہاں واقع نجی رہائشی سکیموں سے بات چیت جاری ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان، چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود اور دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More