The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایوان بالا نے کو آپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل 2020ء کی منظوری دیدی

5

بدھ ستمبر
15:33

ایوان بالا نے کو آپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل 2020ء کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایوان بالا نے کو آپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل 2020ء کی منظوری دیدی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے یہ بل قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ جس کے بعد یہ بل انہوں نے ایوان میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے شق وار منظوری حاصل کی جس کے بعد ڈاکٹر بابر اعوان نے یہ بل حتمی منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا۔ ایوان بالا نے کثرت رائے سے بل کی منظوری دیدی۔ بل کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بابر اعوان نے بل کی منظوری پر ایوان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل قومی مفاد میں ہے، اس بل کی منظوری سے پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے اور اس کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More