The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایوان بالا نے اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء میں مزید ترمیم کے لئے سینیٹر سجاد خان طوری کا بل انسداد دہشت گردی (تیسرا ترمیمی) بل 2020مسترد کر دیا

6

بدھ ستمبر
15:33

ایوان بالا نے اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء میں مزید ترمیم کے لئے سینیٹر سجاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایوان بالا نے اینٹی ٹیررازم ایکٹ 1997ء میں مزید ترمیم کے لئے پیش کئے جانے والے سینیٹر سجاد خان طوری کا بل انسداد دہشت گردی (تیسرا ترمیمی) بل 2020ء مسترد کر دیا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر اے رحمن ملک نے بل پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

یہ بل گزشتہ روز ایوان میں پیش کرنے کے بعد کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔ سینیٹر سجاد خان طوری نے بل سینیٹ کی کمیٹی کی منظور کردہ صورت میں زیر غور لانے کے لئے تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔ جس کے بعد یہ بل انہوں نے ایوان میں پیش کیا۔ حتمی منظوری کے مرحلے میں چیئرمین نے بل پر ایوان کی رائے حاصل کی۔ چیئرمین نے ایوان کی رائے لینے ووٹنگ کرائی، 31 ارکان نے بل کے حق میں جبکہ 34 ارکان نے مخالفت میں رائے دی۔ اس طرح بل کثرت رائے سے مسترد کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More