The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایوان بالا میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کر دی گئیں ، ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین نے پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2020ء، پاکستان … مزید

5

بدھ ستمبر
15:33

ایوان بالا میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کر دی گئیں ، ایوان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایوان بالا میں مختلف قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کر دی گئیں۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2020ء، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2020 پر کمیٹی کی رپورٹیں پیش کیں۔ انہوں نے سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر کمیٹی کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر فدا محمد خان نے قائمہ کمیٹی برائے پاور کی طرف سے ڈسکوز میں بجلی کی چوری اور لائن لاسز سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔ انہوں نے سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی طرف سے پوچھے گئے عوامی اہمیت کے معاملے جو کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا، پر بھی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی۔

قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر اے رحمن ملک نے کو آپریٹو سوسائٹی ایکٹ 1925ء میں ترمیم کے لئے کو آپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل 2020ء پر بھی کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سینیٹر اے رحمن ملک نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی طرف سے اینٹی ٹیررز ازم ایکٹ 1997ء میں مزید ترمیم کے لئے اینٹی ٹیررازم تیسرے (ترمیمی) بل 2020ء پر کمیٹی کی رپورٹ بھی ایوان میں پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More