The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کااہم شاہراہوں پر کھلی کچرا کنڈیوںکا نوٹس … چائنیز کنٹریکٹرز کو اہم شاہراہوں سے کچرا کنڈی کا فوری خاتمہ کرنے، شہر کی تما م کچرا کنڈیوں … مزید

5

چائنیز کنٹریکٹرز کو اہم شاہراہوں سے کچرا کنڈی کا فوری خاتمہ کرنے، شہر کی تما م کچرا کنڈیوں کونیٹ سے ڈھانپنے کی ہدایت

اتوار ستمبر
16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکاشف گلزار شیخ نے کھلی کچرا کنڈیوں کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کچرا کنڈیاں نیٹ سے ڈھانپنے (کور)کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کھلی کچرا کنڈیاںنہ صرف شہر کی خوبصورتی متاثر کررہی ہیں بلکہ ماحول آلودہ کرنے کے ساتھ ساتھ جراثیم کی افزائش نسل کا بھی سبب بن رہی ہیں انہوں نے چائنیز کنٹریکٹرز کو اہم شاہراہوںسے کچرا کنڈیاں ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے شاہراہوں سے کچرا کنڈیاں اندر منتقل کرنے کی ہدایت کی ، انہوں نے کہا کہ جہاںکچرا کنڈی کی انتہائی ضرورت ہے وہاں بڑے کور کنٹینر جیوفینسنگ چپ کے ساتھ رکھے جائیں۔ تاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم سے اسے مانیٹر کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کاشف گلزارنے ضلع جنوبی اور شرقی کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی ایس اور لینڈ فل سائٹس کو جدید طرز پر استوار کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔ انہوں نے طارق روڈ،جھیل پارک، شہید ملت روڈ ، یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ، شاہراہ قائدین پارکنگ پلازہ و دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی ستھرائی اور کچرا کنڈیوں کی صفائی کے امور کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی، ڈائریکٹر رضا اللہ گھمرو، ڈپٹی ڈائریکٹر رحمت اللہ پیرزادہ ، سمیع شیخ و دیگر موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف صحتمند ماحول کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے لہذا صفائی سے متعلق جو بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اس کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے۔ جبکہ انہوں نے کنٹریکٹرزکو کچرا گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپ کر آمدورفت کے لئے بھی پابند کیا ہے۔دریں اثناء انہوں نے چائنیز کمپنی کوضلع کی حدودپر آغاز اور اختتام کے بورڈز لگانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More