The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اورسپر پنجاب فیڈزپرائیوٹ لمیٹڈکے درمیان مچھلی کی پیداواربڑھانے اور خوراک کی تیاری کے لئے ایم او یو پر دستخط

8

بدھ ستمبر
18:58

ملتان ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) مچھلی کی پیداوار کو جنوبی پنجاب کے خطہ میں بڑھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ عملی اقدامات اٹھانے کے لئے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اورسپر پنجاب فیڈزپرائیوٹ لمیٹڈکے درمیان بدھ کو باہمی تعاون کے معاہدے (MOU)پر دستخط کئے گئے۔ معائدے کے تحت زرعی یونیورسٹی کے ماہرین مچھلی کی خوراک کا کلیہ بنا کر سپر پنجاب فیڈ کو مہیا کرینگے اور وہ اس کلیے کی مدد کے ذریعے خوراک تیار کر کے مارکیٹ میں لائینگے ۔

(جاری ہے)

مل کر خوراک تیار کرنے کا بنیادی مقصد ایسی خوراک تیار کرنا ہے جس سے مچھلیوں کا وزن زیادہ ہو سکے اور گوشت میں پھیکا پن بھی نہ رہے ۔ ایسی خوراک جب فش فارمرز اپنے فارمز میں استعمال کرینگے تو ان کو مچھلی کی اچھی نشو نما ہو گی ۔ ایم اویو کے تحت آئندہ ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سپر پنجاب فیڈ پرائیوٹ لمیٹڈ جا کر اپنے تجربات اورمچھلی کی خوراک کا عملی طور پر تیارہونے کے مختلف مراحل کو دیکھ سکیں گے۔ سپر پنجاب فیڈ پرائیوٹ لمیٹڈ زرعی جامعہ کے طلبہء کو پیڈ اور انپیڈ انٹرنشپ کروائے گی جس سے طلبہء کو عملی طور پر سیکھنے کے مواقع میسر ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More