The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایم ایس او کے زیر اہتمام پشاور میں شعور ختم نبوت سیمینار کا انعقاد

14

بدھ ستمبر
21:29

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) مسلم سٹوذنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں شعور ختم نبوت وعظمت صحابہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ناظم اعلی مسلم سٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان رانا ذیشان،صوبا ئی امیر تحفظ ختم نبوت مفتی شہاب الدین پوپلزئی،صدر یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی،حذیمہ سمیع الحق،صدرمسلم طلبہ محاذ عبید عباسی،سردار مظہر سمیت دیگر تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے رانا ذیشان نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت و تحفظ ناموس صحابہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے جس پر کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو چاہئیے کہ ملک میں فرقہ واریت اور مقدسات کی توہین کے حوالے سے جس طرح پنجاب اسمبلی میں بنیاد اسلام بل پاس ہوا ہے اسی طریقے سے سینیٹ آف پاکستان،قومی اسمبلی اور تمام صوبائی اسمبلیوں میں اس بل کو پاس کر وا کر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے۔

(جاری ہے)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبا ئی امیر تحفظ ختم نبوت مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ملک کے بچے بچے کو نبی کریم کی ختم نبوت اور عظمت صحابہ کے حوالے سے شعور دلایا جائے کیونکہ ہمارے بچے جن کا تعلق دینی مدارس سے ہو یا کالج،یونیورسٹیوں سے ہو یہ ہمارا قوم کا مستقبل ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کٹھن دور میں مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا کردار قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More