The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایل ڈی اے کاغیر قانونی تعمیرات اور رہائشی عمارتوں کے بلا اجاز ت کمرشل استعمال کے خلاف آپریشن

12

منگل ستمبر
19:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ زون فور کے عملے نے شاداب کالونی فیروز پور روڈ، گجومتہ سٹاپ اور کاہنہ کاچھا روڈ پر غیر قانونی تعمیرات اور رہائشی عمارتوں کے بلا اجازت کمرشل استعمال کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر 66 اے شاداب کالونی پر غیر قانونی طور پر بنائی جانے والی دکانوں کے شٹر مسمار کر دیے۔

پلاٹ نمبر 74 اے پر زیر تعمیر غیرقانونی دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ پلاٹ نمبر 86 اے پر غیرقانونی دکان مسمار کر دی گئی۔گجومتہ سٹاپ پر واقع غیرقانونی عمارت کے شٹرمسمار کر دئیے گئے۔کاہنہ کاچھا روڈ پر عمارت کے غیر قانونی پلر مسمار کر دیے گئے۔کاہنہ نو سٹاپ پر غیر قانونی عمارت سر بمہر کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More