The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایف بی آر اور حکومت پنجاب کے ایکسائزٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معلومات کے تبادلہ کے ضمن میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

11

پیر ستمبر
23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) فیڈر ل بورڈ آف ریو نیو (ایف بی آر) اور حکومت پنجاب کے ایکسائزٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے درمیان معلومات کے تبادلہ کے ضمن میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوگئے ۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول حکومت پنجاب لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں حکومت پنجاب کے وزیر برائے ایکسائز نارکوٹکس حافظ ممتاز احمد ، ممبر آئی ٹی ایف بی آر عاصم احمد ، سیکریٹری ایکسائز ٹیکسیشن وجہیہ اللہ کنڈی، چئیرمین پنجاب ریوینیو اتھارٹی زین العابدین اور ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مسعودالحق شریک تھے۔مفاہمت کی یادداشت کے تحت ایف بی آر کو شناختی کارڈ کے اندراج پر گاڑیوں، جائیداد اور پروفیشنلز کے بارے میں معلومات میسر آئیں گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح گیسٹ ہاوسز کا ڈیٹا ، روئی دھننے والے کارخانے اور دوسرے رجسٹرڈ پروفیشنلز کے بارے میں معلومات ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کو میسر ہوں گی۔ مفاہمت کی یادداشت معلومات کے تبادلہ پر صیغہ راز کے تقاضوں کے مطابق دونوں اداروں کے مستقبل میں اٹھائے جانے والے اقدامات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان اقدامات سے ٹیکس گزاروں کی نشاندہی ممکن ہو گی اور ریونیو کے نقصان کا سد باب ہو سکے گا۔ دونوں اداروں نے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تا کہ ٹیکس اکھٹا کرنے میں اضافہ حاصل کیا جا سکے۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ معلومات کا تبادلہ محفوظ ویب سروس کے تحت کیا جائے گا جس میں انسانی عمل دخل کم سے کم ہو۔ترجمان ایف بی آر نے بتایاکہ ایف بی آر معیشت کو دستاویزی بنانے کے لئے دوسرے اداروں کے ساتھ بھی اس طرح کے تعاون کے لئے ہر وقت تیار ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More