The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایف اے ٹی ایف کے مقاصد کے لئے قانون سازی کے لئے اپوزیشن نے بھی حکومت سے اتحاد کر لیا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے بڑوں کو پردے کے پیچھے مشاورت ترک کرنی چاہیے … جماعت … مزید

1

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

بدھ ستمبر
15:33

ایف اے ٹی ایف کے مقاصد کے لئے قانون سازی کے لئے اپوزیشن نے بھی حکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے مقاصد کے لئے قانون سازی کے لئے اپوزیشن نے بھی حکومت سے اتحاد کر لیا، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے بڑوں کو پردے کے پیچھے مشاورت ترک کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ایوان بالا نے آج ایف اے ٹی ایف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے سینیٹ نے ایک اور بل منظور کیا ہے، 80 فیصد سینیٹرز کو معلوم نہیں کہ انہوں نے کس بل کی منظوری دی ہے، عجلت میں ایسے بل منظور کرنا غیر پارلیمانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے بڑوں کو پردے کے پیچھے مشاورت کرنا چھوڑ دینی چاہیے، عوام کے حقیقی مسائل پر قانون سازی نہیں کی جا رہی، ایف اے ٹی ایف کے لئے فوری قانون سازی کی جاتی ہے۔ اس قانون سازی کے لئے مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے اتحاد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More