The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایف اے ٹی ایف معاملہ ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اہم اجلاس آج ہوگا … اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ، وزیراعظم نے حکومتی اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی … مزید

6

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء) ایف اے ٹی ایف سمیت اہم بلز پاس کروانے کیلئے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا ، وزیراعظم نے حکومتی اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ، مشترکہ اجلاس صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ، مشترکہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق اہم قانون سازی بھی ہو گی جبکہ اجلاس میں صدر، وزیر اعظم کی تنخواہوں اور مراعات کے دو ترمیمی بل بھی پیش کیے جائیں گے ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس بھی ہو گا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے ، جس میں ایف اے ٹی ایف سمیت اہم بلوں کو پاس کروانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی وزیراعظم نے حکومتی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پیپلزپارٹی سمیت دیگر اپوزیشن بھی واک آوٹ کرگئی تھی اور اپنے خطاب میں سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے موجودہ حکومت سے جلد جان چھڑائی جائے۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آدھی رات تک ہمیں پتہ ہی نہیں تھا صدرمملکت آج خطاب کریں گے ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر واک آؤٹ کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کہ مشترکہ اجلاس ایمرجنسی میں بلانے کی کیا وجہ ہے؟ صدر مملکت کی تقریر میں سب اچھا بتایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے کئی ارکان کو نہیں بتایا گیا تھا ۔ دوسری طرف آج ایف اے ٹی ایف سمیت اہم بلز پاس کروانے کیلئے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا ، وزیراعظم نے حکومتی اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More