The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایف آئی اے نے میرے متعلق کہانی بنا کرخود ساختہ کیس بنایا ، جہانگیر ترین … بےسروپا الزامات لگا کر مجھے طلب کیا ، کچھ حاصل نہیں ہوا تواب نئی کہانی بنائی گئی

4

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ، میرے متعلق کہانی بنا کرخود ساختہ کیس بنایا گیا ۔ ایف آئی اے طلبی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کیس میں طلب کیا گیا اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ، کمیشن کا مقصد چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ معلوم کرنا تھا ، لیکن بےسروپا الزامات لگا کر مجھے ایف آئی اے طلب کیا جا رہا ہے، ان الزامات کا چینی کی قیمت سے کوئی تعلق ہی نہیں ، جن ٹرانزیکشنزکا الزام لگایا جارہا وہ کئی سال پرانی ہیں، ٹرانزیکشنز کا چینی کی قیمت میں اضافےسےکیا تعلق؟ ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف کچھ حاصل نہیں ہوا تواب نئی کہانی بنائی گئی، میرےبیٹےعلی ترین کو بھی بلاوجہ اس کیس میں گھسیٹا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں فیڈرل اینویسٹی گیشن ایجنسی لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کو طلب کرلیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں پاب بیٹے کو منی لانڈرنگ اور شوگر ملز میں فراڈ سے متعلق تحقیقات کیلئے طلب کیا گیا ہے ، جہاں علی ترین کو 18ستمبر کو ایف آئی اے لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے جبکہ ان کے والد جہانگر ترین کو 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم دونوں سے منی لانڈرنگ اور شوگر ملز فراڈ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سوالات پوچھے گی ۔ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے شوگر کمیشن رپورٹ پر ایف آئی اے کی شریف خاندان اور پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی درخواستوں پر سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی ، عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ تاریخ سماعت سے درخواستوں پرروزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائیگی، عدالت نے ملز کیخلاف تادیبی کارروائی کو روکنے کے حکامات میں بھی توسیع کر دی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More