The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 53 ویں سالانہ اجلاس کا دوسرامرحلہ کل شروع ہوگا

1

بدھ ستمبر
14:43

ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 53 ویں سالانہ اجلاس کا دوسرامرحلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 53 ویں سالانہ اجلاس کا دوسرامرحلہ آج (جمعرات کو) شروع ہوگا۔بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ اجلاس ورچوئیل ہوگا اورویڈیولنک کے ذریعہ شرکا اس میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وزرا، بینک کی انتظامیہ، ڈیویلپمنٹ اورصنعت سے متعلق ماہرین ایشیا وبحرالکاہل کے خطہ میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کے تناظرمیں درپیش اقتصادی، سماجی اورصحت کی چیلنجوں پراظہارخیال کریں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدرماساتوگوآساکاوا ، جنوبی کوریا کے وزیرخزانہ اورجارجیا کے وزیرخزانہ 18 ستمبرکو اجلاس سے خطاب کریں گے۔اجلاس میں سینئیرحکومتی نمائندے، نجی شعبہ، نوجوان، سول سوسائٹی اورمیڈیا کے نمائندے بھی آن لائن شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More