The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایس پی ماڈل ٹاوٴن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں کوٹ لکھپت پولیس کی کارروائی۔60 سالہ بزرگ خاتون رخسانہ بی بی کو دوران ڈکیتی قتل کرنے کی واردات کا ڈراپ سین

7

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
18:29

ایس پی ماڈل ٹاوٴن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں کوٹ لکھپت پولیس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) ایس پی ماڈل ٹاوٴن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں کوٹ
لکھپت پولیس کی کارروائی۔60 سالہ بزرگ خاتون رخسانہ بی بی کو دوران ڈکیتی
قتل کرنے کی واردات کا ڈراپ سین۔ مقتولہ کا سگا بھتیجانعیم بٹ اوراس کی
سالی زاہدہ عرف ننھی آشنا ساجد سمیت گرفتار۔ملزم نعیم بٹ نے اپنی سالی
زاہدہ کے ساتھ ملکر سگی پھوپھو رخسانہ بی بی کے گھر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا۔

(جاری ہے)

ملزمہ زاہدہ عرف ننھی نے اپنے آشنا ساجد کوبھی ڈکیتی کی واردات کے منصوبے
میں شامل کر لیا۔ ملزمہ کے آشنا ساجد نے اپنے دو دوستوں محسن اور امتیاز کو
واردات کے لئے سرگودھا سے لاہوربلایا۔ملزم نعیم بٹ ملنے کے بہانے ڈکیتی کی
نیت سے ساتھیوں سمیت گھر میں داخل ہوگیا۔شناخت ظاہر نہ ہو اس لیے ملزمان
نے مقتولہ کو رسیوں سے باندھا اور گلا دبا کر قتل کر دیا۔ملزمان گھر سے 6
لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات،گھڑی اور پسٹل لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔ملزم
نعیم، زاہدہ عرف ننھی اور آشنا ساجد سے 4 لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات
برآمد کر لئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More