The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن کی کارروائی،معمولی تلخ کلامی پر شہری اسلم کو قتل اور اس کے بھتیجے کو زخمی کرنیوالا ملزم مظہر الیاس عرف لامبا گرفتار

12

Umer Jamshaid عمر جمشید
منگل ستمبر
18:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق
مجید کھوکھر) ایس پی اقبال ٹاوٴن انویسٹی گیشن نوید ارشادکی سربراہی میں
نوانکوٹ پولیس کی کارروائی۔معمولی تلخ کلامی پر شہری اسلم کو قتل اور اس کے
بھتیجے کو زخمی کرنیوالا ملزم مظہر الیاس عرف لامبا گرفتار۔ملزم مظہر
الیاس نے ساتھی اسد مغل کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پردن دیہاڑے شہری اسلم
پر فائرنگ کر دی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ شہری اسلم موقع پر جان بحق
جبکہ اس کا بھتیجا حمزہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔ملزمان قتل کی واردات کے
بعدفائرنگ کے ذریعے شدید خوف و ہراس پھیلاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے
تھے۔انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم مظہر
الیاس عرف لامباکو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ملزم مظہر الیاس
عرف لامبا کے ساتھی ملزم اسد مغل کی گرفتاری کے لیے ریڈز کیے جا رہے
ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کا قتل کی واردات میں ملوث ملزم کی
گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More