The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایس ایس پی بدین کی جانب سے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے کیلئے اردلی روم کا انعقاد

17

بدھ ستمبر
18:21

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) ایس ایس پی بدین کی جانب سے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل سننے اور سزا و جزا کے حوالے سے اردلی روم کا انعقاد کیا گیاایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ایس پی آفیس بدین میں پولیس افسران و جوانوں کے مسال سننے اور سزا و جزا کے حوالے سے اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ اردلی روم میں پولیس ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف تھانوں میں تعینات پولیس کے افسران و جوانون نے ایس ایس پی بدین کے سامنے اپنے عرض و معروض پیش کیئے۔ درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر ایس ایس پی نے جائز مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات صادر کیئے۔جبکہ کوتاہی و غفلت برتنے والے پولیس آفیشلز کی سرزنش اور محکماتی سزایں دی گیں۔ نیز کچھ کو تنبیہ و تادیب کی گ اور شوکاز نوٹیسز فائیل کیے گئے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے ڈیوٹی میں کوتاہی اور غفلت برتنے پر 4 پولیس افسران کی 2/2 سالا انکریمنٹ روک دی، 6 افسران کو تنبیہ جب کہ ایس ایچ او تھانہ نندو سب انسپکٹر فضل الدین کھٹی کو جرائم پر قابو نہ پانے کے باعث معطل کر کے پولیس لائین روانہ کردیا جب کہ 10 پولیس اہلکاروں کو تنبیہ 2 اہلکاروں کی ایک ایک سالانہ انکریمنٹ روک دی اور 2 پولیس اہلکاروں پر جرمانہ عائد کیا گیاایس ایس پی بدین نے پولیس اہلکاروں کو ہدائت کی کہ پولیس کی ملازمت عین عبادت ہے لہذا اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص کیساتھ ادا کریں۔

فرائضِ منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More