The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایسے لیڈر کا انتخاب کریں جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو سمجھے ، لیونا رڈوڈی کیپریو

21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے اگلے ماہ امریکہ میں ہونیوالے صدارتی انتخابات سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر لیونارڈو ڈی کیپریو نے اپنے مداحوں کو پیغام میں لکھا کہ ایسے لیڈر کا انتخاب کریں جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کو سمجھے اور اس کے خلاف اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

کئی بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرنیوالے 45 سالہ اداکار نے اپنے پیغام کے ساتھ موسم سے متعلق معلومات بھی شیئر کی جس میں آئندہ چند دنوں کے دوران تیز آندھی اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی تھی۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ خراب موسم کو اب ہم نظرانداز نہیں کرسکتے۔لیونارڈو ڈی کیپریو کی پوسٹ پر سینکڑوں افراد نے کمنٹس لکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ساتھ ہی کئی صارفین نے امریکی الیکشن کے حوالے سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More