The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایسٹا کے مرکزی صدر مرحوم مظہر الدین ابڑوکیلئے تعزیتی اجلاس

9

منگل ستمبر
17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) آل سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن(ایسٹا)سکھر ریجن کی جانب سے ایسٹیا کے مرکزی آفس گورنمنٹ پولیٹکنک انسٹیٹیوٹ(بوائز) سکھر میں مظہر الدین ابڑو مرحوم مرکزی صدر ایسٹا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں سندھ کے تمام ریجن اور مرکزی عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے ایمپلائز کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔قرآن خوانی کے بعد تعزیتی اجلاس سے مرکزی جنرل سیکریٹری غلام احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم مظہر الدین ابڑو کی موت سے بڑا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو جلد پر ہونا مشکل ہے۔مرحوم کی ایمپلائز کیلئے خدمات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ایسٹیا مرحوم کے مشن کو پورا کریگی۔

اور ایمپلائز کو انکے جائز حقوق دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔سینئر نائب صدر عبدالقادر ساریونے کہا کہ اتحاد و یگانگت سے بڑے فیصلے کرنے ہوںگے۔اس کے لئے ازسرنو تنظیم سازی کی اشد ضرورت ہے۔سکھر ریجن کے صدر عابد حسین قریشی نے کہا مرحوم سے میرے دیرینہ تعلقات تھے وہ ایک انتہائی متحرک، مخلص اور بیباک لیڈر تھے۔اجلاس سے عبدالحلیم راجڑ، سعد قریشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا شہادت علی،رائو نجم،عبدالباسط حنیف میمن، صابر علی راو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More