The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایران کے اسلحہ حصول پر پابندیاں، جدوجہد جاری رکھیں گے،امریکی وزیرخارجہ … ایران نے خطے میں شیعہ ملیشیائوں پر بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے اور اب بھی کر رہا ہے،برطانوی ہم منصب … مزید

1

ایران نے خطے میں شیعہ ملیشیائوں پر بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے اور اب بھی کر رہا ہے،برطانوی ہم منصب سے ملاقات

جمعرات ستمبر
12:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ واشنگٹن ایران پر عائد اسلحہ کے پابندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے زور دے کر کہا کہ ایران اب بھی دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا ریاستی سرپرست ہے۔

(جاری ہے)

ایران نے خطے میں شیعہ ملیشیائوں پر بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے اور اب بھی کر رہا ہے۔ ہم ایران کے خلاف پابندیوں کو دوبارہ فعال کریں گے۔انہوں نے وضاحت کی کہ امریکا ایران پر پابندیاں عاہد کرنے کے لئے اگلے ہفتے ایک بار پھر اقوام متحدہ سے رجوع کرے گا اور ان پابندیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا۔اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کیجوہری ہتھیاروں کے حصول سے متعلق امریکی موقف کے تائید کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More