The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایران نے عالمی اپیلوں کے باوجود اپنے ریسلر کو پھانسی دے دی … میرے موکل کو پھانسی سے پہلے اپنے خاندان سے ملنے نہیں دیا گیا جو کہ ایرانی قوانین کے خلاف ہے،وکیل دفاع

2

میرے موکل کو پھانسی سے پہلے اپنے خاندان سے ملنے نہیں دیا گیا جو کہ ایرانی قوانین کے خلاف ہے،وکیل دفاع

اتوار ستمبر
16:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) ایران نے قتل کے الزام میں سزائے موت کاٹ رہے اپنے ایک عالمی شہرت یافتہ پہلوان نوید افکاری کو پھانسی دے دی ہے۔ جبکہ اس ریسلر کی سزا میں کمی اور انھیں پھانسی نہ دینے کے حوالے سے بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے رحم کی اپیلیں بھی کی گئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ستائس سالہ نوید افکاری پر سنہ 2018 کے ہنگاموں کے دوران ایک سیکورٹی گارڈ کو ہلاک کرنے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان پر تشدد کر کے انھیں اس جرم کا اعتراف کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ردعمل دیتے ہوئے اس پھانسی کوانصاف کا مذاق قرار دیا،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری کی گئی ایک لیک ریکارڈنگ میں افکاری کہتے ہیں کہ اگر مجھے پھانسی دے دی گئی تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو علم ہو کہ ایک بے گناہ شخص جو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے پوری طاقت سے لڑا اور کوشش کی کو پھانسی دی گئی ہے۔ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو پھانسی سے پہلے اپنے خاندان سے ملنے نہیں دیا گیا جو کہ ایرانی قوانین کے خلاف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More