The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایرانی صدر نے سنیپ بیک کو فعال کرنے کی امریکی کوشش کو لا حاصل قرار دیا

8

جمعرات ستمبر
12:31

ایرانی صدر نے سنیپ بیک کو فعال کرنے کی امریکی کوشش کو لا حاصل قرار دیا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سنیپ بیک میکانیزم کو فعال بنانے کے لئے امریکی کوششوں کو ناکام اور لاحاصل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

صدرحسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنیپ بیک میکانیزم ایٹمی سمجھوتے کے رکن ممالک کے لئے ہے لیکن وہ ملک جو ایٹمی سمجھوتے کو خیانت اور امریکی تاریخ کا بدترین سمجھوتہ قرار دے کر اس بین الاقوامی سمجھوتے سے باہر نکل چکا ہے وہ سنیپ بیک کے بارے میں اظہار خیال کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اراکین اور تین یورپی ممالک نے سنیپ بیک میکانیزم سے استفادے کی مخالفت کی ہے، اس لئے امریکہ ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کو بحال کرنے کے لئے ایٹمی سمجھوتے میں موجود طریقہ کار کو استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More