The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایرانی حکام نے مزید 500 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر د یا

18

اتوار اکتوبر
23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پاکستان کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی حکام نے مزید 500 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر د یا۔

(جاری ہے)

غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے 500 پاکستانی بغیر سفری دستاویزات کے ایران میں سفر کررہے تھے گرفتار قیدیوں میں خیبر پختون خواہ 77،پنجاب 399،سندھ بلوچستان 2 اور آزاد کشمیر 17 شامل تھے۔ راہداری گیٹ پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی لیویز ذرائع کے مطابق یہ تمام پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے ابتدائی کاروائی کے بعد تمام گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More