The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایبٹ آباد کی جامع مسجد فوارہ چوک کے خطیب مولانا ابراہیم طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

19

ہفتہ اکتوبر
14:25

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : ایبٹ آباد کی جامع مسجد فوارہ چوک کے خطیب مولانا ابراہیم طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بار کلب گراؤنڈ فوارہ چوک میں ادا کی گئی جس میں ضلع بھر سے علما کرام، سیاسی شخصیات سمیت زندگی کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مولانا محمد ابراہیم نے 60 سال تک دین کی خدمت کی، ان کی وفات پر علمائ کرام نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی وفات کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ مرحوم مولانا ابراہیم پاکستان تحریک انصاف سٹی ایبٹ آباد کے صدر محفوظ الرحمن نومی کے تایا تھے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More