The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایبٹ آباد کی تحصیل لوہر تناول میں فری میڈیکل کیمپ

11

پیر ستمبر
17:07

ایبٹ آباد۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ کی ہدا یت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ نے ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل لوہر تناول کی یونین کونسلوں تکیہ حال اور شیروان میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ فری میڈیکل کیمپس میں 1400 سے زائد مریضوں کا مفت معائنہ اور انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ میں ٹی بی کی110مریضوں کے ٹیسٹ کیے گے جن میں4 افراد ٹی بی پازیٹیو نکلے جن کا مزید فری علاج کیا جائے گا۔ دونوں یونین کونسلز میں25 نابینا افراد کو چھڑیاں بھی فراہم کی گئیں۔ ان دونوں میڈیکل کیمپوں میں سندھ میڈیکل ڈاکٹر ویلفئیر ایسوسی سیو لائف تھیلیسیمیا چلڈرن پاکستان نے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ممکن ہوا۔ اہل علاقہ نے محکمہ صحت کے ذمہ داران سے مزید میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More