The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 21تا 25ستمبر سے ہو گا … ضلع بھر میں سیکیورٹی کیلئی1000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات

6

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) ایبٹ آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 21تا 25ستمبر سے ہو گا جس کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ضلع بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کیلئی1000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اس حوا لے سے گزشتہ روز ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ یاسر خان آفریدی کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کے افسران کی اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ایڈیشنل ایس پی اویس شفیق، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق ، جملہ سرکلز کے ڈی ایس پی صاحبان ، ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے محرران سمیت شرکت کی میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آبادنے جملہ پولیس افسران کو سکیورٹی کے حوالے سے مناسب ہدایات دیں جبکہ ضلع بھر میں شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں شہر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں متعلقہ پولیس افسران کو واضح طور پر تاکید کی گئی ہے کہ پولیوٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور اپنی توجہ امن وامان پر مرکوز رکھتے ہوئے مشکوک اور شرپسند عناصر کی کڑی نگرانی یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد میں21ستمبر تا 25ستمبر تک شروع ہونیولے انسداد پولیو مہم کی حفاظتی انتظامات کے بارے میں ضلعی پولیس سربراہ نے بتایا کہ ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے پولیو مہم کے دوران خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جسکے تحت 1000سے زائد پولیس افسران واہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ہر پولیو ٹیم کیساتھ سیکیورٹی اہلکاران کے علاو ہ سپیشل ناکہ بندیاں،پٹرولنگ پارٹیاں اور سفید کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے تاکہ پولیو مہم بخیر و عافیت سرانجام پائے۔انہوں نے کہا کہ انسدا دپولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کیلئے شہر اور مضافات کے حساس علاقوں میں پولیس گشت بڑھادی گئی ہے۔اندرون وبیرون شہر اضافی ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیا ہے۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کے چاروں سرکلز میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کی براہ راست نگرانی متعلقہ ڈی ایس پیز خود کرینگے جبکہ پولیس کی ریپڈ رسپانس اور کوئیک رسپانس دستوں کو متحرک کرکے موبائل،رائیڈر اور پیادہ گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے اس حوالے سے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں امن وامان برقرار رکھنے اور نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کیلئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کی کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور مساجد کے آئمہ،سماجی کارکنوں،سول سوسائٹی کے ارکان اور علمائے کرام کی مدد سے عوام میں پولیو کے موذی مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کیلئے علاقائی سطح میں خصوصی آگاہی مہم چلائیں۔ڈی پی او ایبٹ آباد نے مزید کہا کہ پولیو سے پاک ایبٹ آباد ضلعی پولیس کاعزم ہے جسکے لئے شہریوں کے تعاون سے مربوط حکمت عملی طے کرلی گئی ہے اور پولیس شہر میں امن وامان کیساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی اور کسی کو بھی پرامن ماحول میں رخنہ اندازی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد میں کل21ستمبر سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کے عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More