The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اہلیان لاہور جان و مال ، عزت و آبرو کی حفاظت کے لیے 17ستمبر کو باہر نکلیں … حکمران اگر امن و امان قائم اور عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اقتدار میں رہنے کا حق … مزید

7

حکمران اگر امن و امان قائم اور عوام کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں اقتدار میں رہنے کا حق نہیں،وزیر مواصلات اپنی ناکامی اور نااہلی چھپارہے ہیں، فوری طور پر مستعفی ہوں : محمد جاوید قصوری

منگل ستمبر
20:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب و صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہاہے کہ لاہور اور پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور موٹر وے پر خاتون کے ساتھ ہونے والے لرزہ خیز واقعے کے خلاف وزیر اعلیٰ ہائوس کے باہر 17ستمبر کو عظیم الشان عوامی احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ اہلیان لاہور حکومت کی بے حسی اور عام آدمی کی عزت و جان و مال اور آبرو کی حفاظت کے لیے باہر نکلیں۔ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بد امنی اورلاقانونیت کی انتہا ہو چکی ہے۔ لاہور موٹر وے اور تونسہ میں خواتین کی بے حرمتی ، صوبائی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا کھلا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

حکمران اگر عوام کو امن و انصاف اور تحفظ فراہم نہیں کرسکتے تو انہیں بر سر اقتدار رہنے کا بھی کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہو ر جیسے شہر کی سڑکیں غیرمحفوظ ہوچکی ہیں۔ وزیر مواصلات اپنی نااہلی اور ناکامی چھپانے کے لیے ڈھٹائی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ فوری استعفیٰ دیں۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی کیس کا ٹرائل سپیڈی ہونا چاہیے تاکہ کوئی شخص دوبارہ اس گھنائونے جرم کا ارتکاب کرنے کی جرأت نہ کرے۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ملک میں جاری فرسودہ نظام میں موجودہ سقم سے فائدہ اٹھا کر مجرمان بچ نکلتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی سزائوں کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے یہ خواتین کی عفت و عصمت کا تحفظ، معاشرے میں اصلاح اور جرائم کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔ اسلامی نظام ہی ہمارے مسائل کا واحد حل اور تحفظ کا ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More