The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اکابرین کے نقش قدم پر تحفظ ختم نبوت کی خاطرجانیں لٹادیں گے، … تحریک ختم نبوت میں مولانا بنوری کا اہم کردار تھا، مفتی محمد طاہر مکی

22

تحریک ختم نبوت میں مولانا بنوری کا اہم کردار تھا، مفتی محمد طاہر مکی

ہفتہ اکتوبر
21:29

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) اکابرین کے نقش قدم پر تحفظ ختم نبوت کی خاطرجانیں لٹادیں گے، تحریک ختم نبوت میں مولانا بنوری کا اہم کردار تھا،جامعہ بنوری ٹائون ان کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔

(جاری ہے)

تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی طرف سے بانی جامعہ بنوری ٹائون کراچی اور تحریک ختم نبوت 1974ء کے قائد مولانا محمد یوسف بنوری کی یوم وفات 17اکتوبر 1977ء کی یاد میں جامعہ ندوة العلوم ختم نبوت میں ’’قائدتحریک ختم نبوت سیمینار‘‘منعقدکیا گیا، مفتی محمد طاہر مکی ،مولانامحفوظ الرحمان شمس، شبان ختم نبوت سندھ کے حافظ محمد ایمان سموں ،پاسبان ختم نوبت کے حافظ میر اسامہ سموں ودیگر علماء و رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں کو کافرقرادلواناقائد تحریک ختم نبوت مولانا محمد یوسف بنوری کا عظیم کارنامہ تھا انہوں نے ساری زندگی تحفظ ختم نبوت کی خاطرگزاردی،انکی نجات کیلئے کراچی میں سب سے بڑا دینی ادارہ جامعة العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹائون ہی کافی تھا لیکن انہوں نے تحریک ختم نبوت کی باگ ڈور سنبھال کر ہمیں درس دیا ہے کہ ختم نبوت کا تحفظ دین اسلام میں سب سے زیادہ اہم ترین کام ہے اور ہم اپنے اکابرین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی خاطر تن من دھن قربان کرنے کا عہد کرتے ہیں ،مفتی طاہر مکی نے کہا کہ جامعہ فاروقیہ کے مہتمم ڈاکٹر محمد عادل خان کے قاتل اب تک گرفتار نہیں ہوئے میری نظر میں قاتل عمران خان اور مرادعلی شاہ ہیں،انکی طرف سے قتل کی مذمت صرف ڈھونگ تھا، سپریم کورٹ عمران و مرادکو گرفتاری کرے قاتل خود ہی سامنے آجائیں گے،سیمینارمیں علماء نے قائد تحریک ختم نبوت مولانا محمد یوسف بنوری کی تحفظ ختم نبوت سے متعلق خدمات اور اہل کراچی کیلئے بلکہ پورے پاکستان کیلئے جامعہ بنوری ٹائون جیسی اسلامی یونیورسٹی قائم کرجانے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More