The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن کی جانب سے سیاسی مفادات کیلئے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہے‘عثمان بزدار … ہمارے ادارے ہمارا فخر ہیں ، کسی کو توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی، … مزید

11

ہمارے ادارے ہمارا فخر ہیں ، کسی کو توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی، مضبوط ادارے پائیدار جمہوریت کی ضمانت ہیں ‘وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار اکتوبر
18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے سیاسی مفادات کے لئے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش قابل مذمت ہی- ہمارے ادارے ہمارا فخر ہیں ، کسی کو توہین کی اجازت نہیں دی جا سکتی- مضبوط ادارے پائیدار جمہوریت کی ضمانت ہیں – انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جس درخت کے سائے میں بیٹھی ہے اسی کو کاٹنے کے درپے ہیں -ادارے قوم کا وقار اور پہچان بنتے ہیں، اداروں کے دشمن قوم کے دشمن ہیں -سیاست کو سیاست رہنا چاہیے ، ملک کی دشمنی میں نہیں ڈھالنا چاہیے – کرپشن کرنے والے شور مچاتے رہیں اور ہم قوم کی خوشحالی کیلئے کام کرتے رہیں گی-وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوجرانوالہ کا ناکام شو اپوزیشن کیلئے سبق ہے۔ عوام نے اپوزیشن کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

عوام نے انتشار کی سیاست کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو یکسر فراموش کر دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ تقریروں میں اداروں کو متنازعہ بنانے کی سازش کی گئی۔ اپوزیشن رہنماؤں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔انتشار کی سیاست کر کے اپوزیشن نے اپنی رہی سہی ساکھ بھی خاک میں ملا لی۔اپوزیشن منفی سیاست سے ہمیشہ توبہ کر لے۔عام انتخابات میں مسترد شدہ عناصر کو پہلے جلسے میں ہی عوام نے ایک بار پھر مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More