The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن کا ایجنڈا ملک و قوم کے حق میں نہیں،محب اللہ خان

17

اتوار اکتوبر
19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت، لائیو سٹاک و فشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا ملک و قوم کے حق میں نہیں، عوام کا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر بھر پور اعتماد ہے، کارکردگی کی بناء پر عوام تحریک انصاف کا ساتھ دے رہی ہے،تحریک انصاف کی سات سالہ کارکردگی گزشتہ ادوار پر بھاری ہے، ترقی اور خوشحالی کے عمل پر اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں حلقہ پی کے 8میں ترقیاتی انقلاب برپا کیا جا رہا ہے، ماضی کے برعکس لوگوں کی بلاتفریق خدمت اورتعمیروترقی پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے سوات پی کے 8کے علاقہ چاتیکل یو سی بہا میں شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ٹی آئی سوات کے سینئر نائب صدر اور مٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ، یوسی بہا صدر شاہ فہد اور دیگر نے بھی خطاب کیا، جبکہ چاتیکل کے پورے گاؤں کے لوگوں نے امان اللہ، خالد، نور محمد، باچا زادہ، فروش، احسان اللہ، صاحب زادہ، گازی خان، مومن خان، فرید، محمد زیب، واجد، بہر مند،ثمین خان اور دیگر کی قیادت میں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت پی پی پی سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا صوبائی وزیر محب اللہ خان نے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی اور اُنہیں پارٹی کیپ پہنائیں، شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محب اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت جارہاہے، پاکستان کوترقی کی شاہراہ پرگامزن کرناہی عمران خان کاطرہ امتیاز ہے، ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کی دشمن قوتوں نے ایک بارپھر اکٹھے ہونے کاشوشہ چھوڑدیاہے۔

(جاری ہے)

عوام ان لوگوں کی چالوں میں نہیں آئیں گے، پاکستان کے غیورعوام وزیراعظم عمران خان کے وژن کو سینے سے لگاکر موجودہ حکومت کابھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ اپوزیشن چاہئے جتنا بھی شورشرابہ کرے، عوام ان کی چالوں میں نہیں آئیں گے، اپوزیشن کو ملک وقوم کے نہیں ذاتی مفادات عزیز ہیں اورذاتی مفادات کے حصول کیلئے اکٹھے ہونے والوں کا اکٹھے ہونے سے قبل ہی شیرازہ بکھرگیاہے، جلسہ میں انہوں نے چاتیکل کیلئے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، زانگو رابطہ پل، زراعت کی مد میں پشتہ جات، واٹر ٹینک سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More